عمران خان کی ترک صدر کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

0
144

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کو مقامی انتخابات میں جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے عوام ترک صدر کی مزید کامیابی کے خواہاں ہیں۔”انہوں نے کہا کہ طیب اردگان کی کامیابی پر خوشی ہے”۔

واضح رہے ملک بھر کے نتائج کے مطابق صدر طیب اردگان کی جماعت اے کے پارٹی اور اتحادی جماعت نے کل 52 فیصد ووٹ ملے ہیں جب کہ مخالف نیشن الائنس نے 38 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

تاہم ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت اے کے پی 15 سال بعد انقرہ سے ہار گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکمران جماعت کو شکست کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY