ڈالر بے قابو: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
64

کراچی: ڈالر ایک بار پھر بے قابو ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں 143 روپے کی سطح پر فروخت جاری ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 143 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے اضافے سے 140 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنا، سخت مانیٹری پالیسی اور بیرونی سرمایا کاری میں کمی کا ہونا ہے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک طرف تو ملک پر عائد قرضوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اشیا جس میں دالیں، کھانے کا تیل، مصالحہ جات، پیٹرول، ڈیزل، گیس، الیکٹرونکس مصنوعات، گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY