فضائی آلودگی سے اموات: پاکستان ٹاپ 5 ممالک میں شامل

0
95

پاکستان دنیا کے ان 5 سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں فضائی آلودگی کے باعث زیادہ اموات ہوتی ہیں ۔

امریکی ادارے ہیلتھ ایفیکٹ انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی اسٹیٹ آف گلوبل ایئررپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے  20 ماہ کے تناسب سے عمر میں کمی ہوگی جس کا جنوبی ایشیا پر گہرا اثر پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان فضائی آلودگی سے زیادہ اموات کے شکار سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کا پانچواں بڑا سبب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا میں آلودگی کے شکار سرفہرست پانچ ممالک میں چین، بھارت، پاکستان، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

چین کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑی اصلاحات متعارف کروائی گئیں لیکن یہاں سال 2017 میں آلودگی کے باعث 8 لاکھ 52 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق آلودگی کے باعث 2017 میں مجموعی طور پر 14 کروڑ 70 لاکھ زندگیوں کا خاتمہ ہوا۔

LEAVE A REPLY