ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

0
103

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق راحت فتح علی خان کا سال 2016 کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جارہا ہے۔ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو سات روز کی مہلت دیدی ہے۔

ایف بی آر نے 7 روز تک تمام ریکارڈ جمع نہ کرائے تو راحت فتح علی خان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی ایف بی آر کی طرف سے سال 2014-15 میں راحت فتح علی خان کے ٹیکس معاملات کاآڈٹ کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر سے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

گلوکار راحت فتح علی خان کوایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 لاکھ روپے کا نوٹس جاری کیا، تاحال سال 2019 کے تیسرے کوارٹر کا ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے2017 میں بھی گلوکار راحت علی خان کےتمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے ایک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کی ریکوری کرلی تھی۔

LEAVE A REPLY