عالمی لیڈر کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد جانیے؟

0
41

اسپیکٹیٹر انڈکس نے ٹوئٹر پرموجود دنیا کے 12سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر فالووز کے اعتبار سے دنیا کی نویں بڑے لیڈر کے طور پرابھر کے سامنے آئے ہیں۔

ٹوئٹر پر فالوررز کے اعتبار سے پہلے نمبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے فالورز کی تعداد پانچ کروڑ 95 لاکھ سے زائد ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جن کے فالورز کی تعداد چار کروڑ 67 لاکھ ہے۔

ٹوئٹر پر دنیا کی تیسری بڑی شخصیت پاپ فرانسس ہیں جن کے ایک کروڑ 79 لاکھ فالورز ہیں۔

چوتھی بڑی شخصیت اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقبول  ترک صدررجب طیب  ایردوگان  ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہے۔

اسی طرح پانچویں بڑی شخصیت بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہیں،جن کےفالورز کی تعدادایک کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہیں۔

دنیا کی چھٹی بڑی شخصیت انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو ہیں جن کے فالورز 1 کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد ہیں۔

ساتویں بڑی شخصیت اردن کی ملکہ اور عبدللہ دوائم کی اہلیہ رانیہ العبداللہ ہیں جن کے فالورز ایک کروڑ سے زائد ہیں۔

آٹھویں نمبر پر دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں جن کے فالورز کی تعداد چھیانوے لاکھ سے زائد ہے۔

ٹوئٹر پر دنیا کی نویں بڑی شخصیت وزیراعظم عمران خان ہیں جن کے فالورز کی تعداد 94 لاکھ سے زائد ہیں۔عمران خان ٹوئٹرپرموجود  پاکستان کی پہلی بڑی شخصیت ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فالورز کی تعددا 73 لاکھ ہے۔

پاکستان میں ٹوٹئر پر مریم نواز دوسرے نمبر پر ہیں جن کے فالورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے جبکہ تیسرے نمبر پر بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کے فالورز کی تعداد تینتیس لاکھ سے زائد ہیں۔

LEAVE A REPLY