اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

0
26

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم اور ایل پی جی کے بعد اپریل کیلئے صنعتی اور سی این جی کیلئے ایل این جی کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کی قمیت میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ایل این جی کی قمیت میں اضافہ سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گا۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کیلئے ایل این جی کا ٹیرف 10 اعشاریہ 57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا ہے جبکہ مارچ میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کا ٹیرف 10 اعشاریہ 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھا۔ مجموعی طور پر 27 امریکی سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اپریل میں سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کا ٹیرف 10 اعشاریہ 52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوا ہے۔ مارچ میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کا ٹیرف 10 اعشاریہ 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھا۔ سوئی سدرن کے لئے مجموعی اضافہ 27 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY