ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

0
107

لاہور: ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 143دوائیں ضبط کرلی گئیں جبکہ پروڈکشن کو بند اور متعدد افراد کو جرمانے کرئیے گئے ہیں ۔

گزشتہ  ماہ ادویات سازوں نے ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا تھا۔

جن میں جان لیواامراض کی ادویات 399 روپےتک مہنگی ہوگئیں تھیں،امراض قلب کی دواکی قیمت میں 317 روپےاضافہ، شوگرکوکنٹرول کرنےوالی دواکی قیمت 272 سے 460 روپےہوگئی تھی۔

ٹی بی جیسی خطرناک بیماری کی دوامیں 204 روپےکااضافہ جبکہ گلے کے امراض کی دوا ایتھروسن کی قیمت 548 سے بڑھا کر921 روپے کردی گئی تھی۔ سردرد کیلئے دوا ڈسپرین کی قیمت میں 27 روپے فی پیکٹ کا اضافہ ہواتھا۔

LEAVE A REPLY