خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

0
40

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں، قیمت میں اضافے کے بعد خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

خام تیل کی قیمت میں 40 سینٹس کا اضافہ ہوا ہےجبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 63 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ اوپیک کی پیداوار میں کمی کا اعلان ہے، اوپیک نے خام تیل کی پیداوار میں 12 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ برس اکتوبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی تھی۔

LEAVE A REPLY