رام مندر کا قیام ،کشمیر میں ہندوؤں کا قبضہ ،بی جے پی کا نیا انتخابی منشور

0
50

نئی دہلی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنا منشور پیش کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے اپنا منشور پیش کردیا ہے جسے بی جی پی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے، منشور میں 75 نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ 123کروڑ بھارتیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے یہ منشور بنایا گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی اور ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

منشور کے مطابق بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی جائے گی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کی کوشش کریں گےجبکہ پاکستان سے آئے پناہ گزینوں کی مالی مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے لیے عام انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی تک 7 مراحل میں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY