بی جے پی رہنماء کے قافلے پر حملہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 6 افراد ہلاک

0
50

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی رہنما بھیما ماندوی کے قافلے پر حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں مارے جانے والوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بھیما ماندوی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق قافلے کو آئی ای ڈی کے زریعے نشانہ بنایا گیا ہے،سینٹرل ریزو پولیس فورس کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ۔

ایم ایل اے بھیما ماندوی  لوک سبھا کے الیکشن مہم کے سلسلے میں سفر کررہے تھے کہ انہیں نکسل باغیوں نے نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY