بھارت، لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ کل ہوگی

0
43

بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہورہاہے۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات  میں90 کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ لوک سبھا کی 547نشستوں کیلئے انتخابات سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔

انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان  بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 27 مئی کو سنایا جائے گا۔

بھارتی لوک سبھا یعنی وہاں کی قومی اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ آن پہنچاہے۔  بی جے پی ، کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، جنتا دلاور دیگر چھوٹی بڑی پارٹیوں  کا کڑا امتحان شروع ہونے کے قریب ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور مرکز کے 91 حلقوں میں عوام اپنے نمائندوں  کا  انتخاب کریں گے۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں بسنے والے لوگوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ یہاں بسنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک اترپردیش سے پیچھے ہیں۔ سب سے ذیادہ آبادی والی ریاست اترپریش کی لوک سبھا میں 80 نشستیں ہیں۔ اس کے مقابلے میں مغربی بنگال اور بہار کی چالیس ، چالیس نشستیں ہیں۔

اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں سات مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوں گے۔پہلے مرحلےمیں  اتر پردیش  کے  آٹھ ، بہار میں چار  اور مغربی بنگال  کے  دو حلقوں میں ووٹ ڈالیں جائیں گے ۔

مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی چھ نشستوں کیلیےبھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں  جموں اور بارہ مولا کی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔6 ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں 10 لاکھ پولنگ بوتھ  قائم کیے گئے ہیں۔

بھارتی حکومت کی طرف سے  انتخابات  کی سیکیورٹی کے لیے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔بھارتی انتخابات میں 90 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں  جو امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتخابات میں امریکی انتخابات سے 6 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز زیادہ لاگت آئے گی۔

بھارت کے 2014 میں  عام انتخابات  کے برعکس مودی سرکار کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY