بھارت میں عام انتخابات شروع، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

0
67

نئی دہلی: بھارت کی لوک سبھا کے لیے انتخابات آج سے شروع ہوگئے ہیں جس کے تحت 20 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی لوک سبھا کی کل 543 نشستوں پر ووٹنگ 7 مراحل میں ہونا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 20 ریاستوں کی 91 نشستوں پر پولنگ سے ہوچکا ہے۔

پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہے گا جب کہ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار تعینات ہیں۔

جن ریاستوں مِں آج پولنگ ہورہی ہے ان میں آندھرا پردیش، ارونچل پردیش، آسام، بہار، چتھیس گڑھ، مہاراشٹرا، مانیپور، میگھالایا، میزورام، ناگالینڈ، اودیشا، سکم، تلنگانا، اترپردیش، اترکھنڈ، مغربی بنگال، آندامن، لکشدویپ اور ترائپورا شامل ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی دو نشستوں کیلئےبھی پولنگ جاری ہے تاہم حریت قیادت نےنام نہادالیکشن کابائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ وادی میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں میں پولنگ ہوگی جبکہ کل 7 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے ووٹنگ 19 مئی تک جاری رہے گی،نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

LEAVE A REPLY