چئیرمین اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا

0
100

لاہور: چئیرپرسن اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ۔75 سے 80 فیصد اضافے کا امکان ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے، 2 سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں، قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے، 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا سوئی نادرن کے غیرضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے، ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا مکان نہیں، حکومت ایسی کمپنیوں کو دیوالیہ نہیں ہونے دیتی۔

عظمیٰ عادل نے مزید کہا سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا، کسی کو معاہدے سے ہٹ کر پریشر لگا ہے تو اسے ریفنڈ ملے گا، اوور بلنگ کے ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کریگی۔

LEAVE A REPLY