پیرس کے قدیم چرچ نوٹر ڈیم میں خوفناک آتشزدگی

0
133

پیرس:ساڑھے 800 سال قدیم گرجا گھر نوٹر ڈیم چرچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجےمیں عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی نوٹرڈیم چرچ کی چھت پر آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی وجہ سے گرجا گھر کی چھت اور مخروطی چوٹی گر گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں سالانہ مرمت و آرائش کا کام جاری تھا کہ اچانک بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر فائٹرز کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکاتاہم گرجا گھر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ تاریخی نوٹرڈیم چرچ میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 800 سال قدیم کلیسا کو مکمل تباہی سے بچا لیا گیا ہے، عمارت میں موجود کئی اہم نوادرات محفوظ رہے اور دو اہم ٹاورز کو بچا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب چرچ میں آگ لگنے کی وجہ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا طے شدہ خطاب مؤخر ہوگیا اور وہ وزیراعظم ایڈوا فلپ کے ہمراہ آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے چرچ پہنچے۔ایمانول میکرون نے نوٹر ڈیم کلیسا میں آتشزدگی کے بعد اس کی تعمیر نو کا اعلان کردیا۔

LEAVE A REPLY