آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 : نیوزی لینڈنے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

0
43

اسلام آباد: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے زیر انتظام ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ2019 کیلئے آسٹریلیا ، بھارت کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 30 مئی سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نےورلڈ کپ 2019 کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں کیوی ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی راس ٹیلر چوتھی بار ورلڈ کھیلیں گے۔ کپتان کین ولیمسن، ٹم ساؤتھی اورمارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسر ی بار ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

دیگرکھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو شامل ہیں۔ میٹ ہنری، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہنری نکولس، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY