آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019: بنگلہ دیش نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

0
71

اسلام آباد: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے زیر انتظام ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ2019 کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ،بھارت کے بعد بنگلہ دیش نے بھی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 30 مئی سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت کے بعد بنگلہ دیش چوتھا ملک ہے جس نے ورلڈ کپ2019 کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں بنگلہ دیش ساتویں نمبر کی ٹیم ہے۔ ورلڈکپ 2019 میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 2 جون کو اوول کے میدان میں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ہوگا۔

ورلڈکپ2019 کیلئے مشرف مرتضیٰ کو کپتان کی ذمہ داری دی گئی ہے اور شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیاسرکار، مشرف رحیم، محمد میتھن، محمداللہ ریاض، مہدی حسن مرزا، مستفیض الرحمان، روبیل حسن، محمد سیف الدین، صابر رحمان، ابوجاوید چوہدری اور مصداق حسین شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY