آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019: انگلینڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ  کا اعلان کردیا

0
68

اسلام آباد: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے زیر انتظام ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ2019 کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ،بھارت ،بنگلہ دیش  کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 30 مئی سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت ،بنگلہ دیش کے بعدانگلینڈ پانچواں ملک ہے جس نے ورلڈ کپ2019 کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کے لیے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں میں کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جوس بٹلر، ٹوم کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، جونی بیرسٹو، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوک، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY