آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ2019 :سری لنکا نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

0
79

کولمبو: سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیموتھ کرارتنے کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019: انگلینڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

سری لنکن ٹیم کپتان کرارتنے، ملندا سری وردانا، جیون مینڈس، نوان پردیپ، انجیلو میتھیوز، کشال پریرا، لہیرو تھرمانے، تھسارا پریرا، اوشکا فرننڈو، کشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، لیستھ ملنگا، جیفری ویندرسے، ایسورو یودانا اور سرنگا لکمل پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ورلڈ کپ کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت، بنگلادیش اور انگلینڈ کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم  کے اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے ۔

LEAVE A REPLY