آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 :جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

0
111

جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ورلڈکپ میں جنوبی افریقاکی قیات فاف ڈوپلیسی کریں جبکہ ہاشم آملہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اوروہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 8000 کے لگ بھگ رنز اسکور کر چکے ہیں لیکن گزشتہ ایک برس کے دوران کی کاکردگی خاطرخوا نہیں جس کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک تھی۔

جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام ، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین، کاگیسو رباڈا، لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج، عمران طاہر اور تبریز شمسی ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ2019 :سری لنکا نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

ورلڈ کپ کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت، بنگلادیش،انگلینڈ  اور جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کےاسکواڈ کا اعلان اب سے کچھ دیر بعد متوقع ہے ۔

LEAVE A REPLY