پاکستان میں تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

0
115

اسلام آباد:پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں تیل کا نیاذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔

ماری پیٹرولیم کےاعلامیہ کےمطابق تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا،ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 372 بیرل تیل نکل رہا ہے، تیل کا ذخیرہ ماری پیٹرولیم کمپنی نے دریافت کیا۔

ماری پیٹرولیم کےاعلامیہ کےمطابق ضلع راولپنڈی کے غوری بلاک سے تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا جسے سے ابتدائی طور پر یومیہ 372 بیرل تیل نکل رہا ہے۔ تیل کا ذخیرہ ماری پیٹرولیم کمپنی نے دریافت کیا۔

خیال رہےکہ پاکستان کی سمندری حدود میں بھی تیل کی تلاش کا کام جاری ہےتاہم کچھ روز قبل ڈرلنگ  کے دوران پیش آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث کام کوعارضی طورپرمعطل کر دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY