وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم اور پی سی بی حکام سے ملاقات

0
106

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ کپ کےلیے منتخب ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم اور  پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں 17 کھلاڑیوں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شریک ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کے حکام بھی ملاقات کا حصہ تھے۔

وزیراعظم کو ملاقات کے دوران ورلڈکپ کیلئے جاری تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

LEAVE A REPLY