آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 : قومی ٹیم کے کھلاڑی اہلخانہ کو ساتھ نہیں لے جاسکیں گے

0
130

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈکپ2019 کے دوران اہلخانہ کو اپنے ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔

ماضی میں غیر ملکی دوروں پر نہ صرف کھلاڑیوں کے اہلخانہ بلکہ  ٹیم مینجمنٹ کے اہل خانہ بھی تواتر کے ساتھ جاتے رہے ہیں۔

پی سی بی کے ایسے فیصلے ماضی میں کھلاڑیوں اور بورڈ انتظامیہ کے درمیان تناؤ کا سبب بنتے رہے ہیں۔ علاوہ وزیں دنیا بھر کے کھلاڑی غیر ملکی ٹورز میں اپنے اہلخانہ کو ساتھ لے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ پر اہلخانہ کو لے جانے کی اجازت دی ہے۔

ورلڈ کپ  30 مئی سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہو گا۔ شاہین 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا۔

30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY