وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تبدیل کرنے پرغور

0
80

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنےپرغور شروع کردیا، کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعدتبدیلی کی بڑی لہر نے پنجاب کی جانب رخ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبھی تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں ، اس سلسلے میں عثمان بزدار سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب پارٹی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مختلف اداروں سےبھی پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے، چھ صوبائی وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے، تبدیل ہونے والے محکموں میں وزارت صحت، خوراک، جیل خانہ جات، توانائی، لیبر، ایکسائز شامل ہیں۔

سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، وزیراعظم نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی آج طلب کرلیا۔

یاد رہے گذشتہ روز اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی جبکہ  وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپ دیا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔

LEAVE A REPLY