سندھ کے تاریخی لینس ڈاؤن برج کو 130 سال مکمل

0
180

سندھ کےسکھرضلع میں تاریخی لینس ڈاؤن برج کو 130 سال مکمل ہوگئے۔

لینس ڈاؤن برج سکھر اور روہڑی سے منسلک دریائے سندھ پر مشتمل ایک 19 ویں صدی کا پل ہے جبکہ پل کو 1889 میں مکمل کرلیا گیا تو یہ دنیا میں سب سے طویل بند ہے۔

پل کو سرالگزینڈرمیڈیو رینڈل کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا جبکہ بند کی تعمیر میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ 2 افراد اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئے تھے اس پل کی تعمیر میں 2,696,000 روپے جبکہ اس کی بنیادوں کی تعمیر میں 276,000 روپے لگے تھے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے سکھر ضلع میں واقع 130 سالہ لینس ڈاؤن کو قومی ورثہ قرار دیا جائے ۔

دریں اثناء ، لینس ڈاؤن کو کافی نقصان پہنچا ہے اگر حکومت اس جانب توجہ دے تو یہ ایک سیاحتی مقام میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY