عمران خان کی اسد عمر کو مرضی کی وزارت کی پھر پیشکش

0
104

اسلام آباد: عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے وزیراعظم سےمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا، تین چار ماہ بعد مناسب ہوا تو غور کروں گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اسد عمر کو ابھی بھی اپنی ٹیم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔

بعدازاں صدر مملکت عارف علوی نے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جن میں سب سے بڑی تبدیلی اسد عمر کا استعفیٰ اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانے بنایا جانا تھی۔

LEAVE A REPLY