کراچی ،ڈیفنس سے 4 رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا، سہائے عزیز

0
142

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 4 رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان اب تک شہر سے 25 سے 30 گاڑیاں لفٹ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سہائی عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 رکنی کار لفٹر گروہ ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کراچی سے گاڑی چرا کر بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان گاڑی فروخت کرکے رقم سے منشیات خریدتے تھے، منشیات کراچی لاکر فروخت کی جاتی تھی، ملزمان 2004 سے 2008 کی گاڑی لفٹ کرتے تھے۔

سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ایک گاڑی کے بدلے 80 ہزار روپے ملتے تھے، ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق ایک اور کار لفٹر گروہ کی نشاندہی ہوگئی ہے جلد گرفتار کرلیں گے، ملزمان کی تصویریں شائع کی گئیں تاکہ پتا چل سکے۔

LEAVE A REPLY