ایف بی آرٹیکس پیئرز :اعزازی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

0
57

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹاپ ٹیکس پیئرز کو اعزازی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف بی آر نے ٹاپ ٹیکس پیئرز کو اعزاز کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا ہے جسے 2 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک کروڑ روپے سالانہ ٹیکس دینے والوں کو گولڈ کارڈ اور 50 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس دینے والوں کو سلور کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اعزازی کارڈز کے ذریعے ٹاپ ٹیکس پیئرز کو سہولیات دی جائیں گی، اعزازی کارڈز رکھنے والوں کے لیے ائیرپورٹس پر الگ کاؤنٹر بنائے جائیں گے جبکہ ان افراد کو وی آئی پی پروٹوکول بھی دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے اعزازی کارڈز کے لیے متعلقہ وزارتوں کو خط لکھ دیئے ہیں۔

LEAVE A REPLY