انسٹاگرام نے اپنے مداحوں کیلئےنیا فیچر متعارف کرادیا

0
122

انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ پر شیئر کی جانے والی تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیس بک کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام کی جانب سے تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس نئے فیچر کے تحت کسی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اس کے فالورز کو پتا نہیں چلے گا کہ اسے کتنے لوگوں نے لائک کیا ہے لیکن شیئر کرنے والے کو یہ تعداد نظر آتی رہے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ پر یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی جسے صارفین پسند کریں گے۔

انسٹاگرام کے ترجمان نے دی ورج نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک فوٹو شیئرنگ ایپ پر اس فیچر کو ٹیسٹ نہیں کیا گیالیکن جلد ہی اس کی آزمائش کی جائے گی۔ کمپنی چاہتی ہے کہ صارفین اس طرف زیادہ توجہ دیں کہ ان کے دوستوں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا ہے نہ کہ ان کی توجہ اس بات پر مرکوز ہو کہ ان کے دوست کی تصویر کو کتنے لائکس ملے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لائکس کی تعداد منظر عام پر لانے کی وجہ سے نوجوانوں میں سوشل میڈیا پرزیادہ سے زیادہ وقت گذارنے کا رحجان بڑھتاجارہاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ڈپریشن کی ایک وجہ سوشل میڈیا پر لائکس کی کم تعداد بھی ہے۔

LEAVE A REPLY