ایرانی باکسرصدف خادم نے وارنٹ جاری ہونے پروطن واپسی ملتوی کردی

0
66

پیرس: فرانس میں منعقدہ باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی خاتون باکسرصدف خادم نے وطن واپسی کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔

غیرملکی  خبررساں ایجنسی کے مطابق مبینہ طور پر تہران میں ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے، لیکن ایرانی حکام نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی خاتون باکسر صدف خادم نے مقابلے میں فرانسیسی باکسر این شووین کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدف خادم کےمشیر نے بتایا ہے کہ ایران میں حکام نے نہ صرف صدف خادم بلکہ مقابلے کے منتظم مہیارمنشی پور کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

ایران میں پیدا ہونے والے منشی پور باکسنگ کے عالمی چمپین رہ چکے ہیں لیکن  بعدازاں انھوں نے فرانس کی شہریت اختیار کرلی تھی ۔ ایران کی جانب سے خواتین کو باکسنگ میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد منشی پور نے اس مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔

دوسری جانب ایران کی باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ، حسین سوری نے اس بات کی تردید کی ہے کہ صدف خادم کو گرفتار کیا جارہا ہے ، یہ اطلاعات محض پروپیگنڈا ہیں۔

LEAVE A REPLY