دارالصحت اسپتال کی پہلی منزل پرآگ لگ گئی

0
153

کراچی: دارالصحت اسپتال کی پہلی منزل پرآگ لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہیں۔

آتشزدگی کے بعد اسپتال میں موجود عملے کو باہر نکال لیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ جس کمرے میں لگی اس میں کاغذی ریکارڈ موجود تھا تاہم ریکارڈ کی نوعیت کے بارے  میں فی الحال معلوم نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بچی کو غلط انجکشن لگانے کا معاملہ: پولیس بچی کے والد کو دھمکیاں دینے لگی

یا درہے کہ دارالصحت وہی اسپتال ہے جس میں چند روز قبل غلط انجیکشن لگنے سےنشوا نامی لڑکی پیرالائس ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو کراچی کے نجی اسپتال دارالصت میں بچی کو پیٹ درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں میل نرس کی جانب سے دوائی کی زیادہ مقدار دینے سے بچی کی حالت بگڑ گئی تھی۔

LEAVE A REPLY