مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کا دوسرا مرحلہ بھی فلاپ

0
32

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انتخابی ڈرامے کا دوسرا مرحلہ بھی فلاپ ہوگیا، سرینگر میں لوک سبھا کے انتخابات میں 90 پولنگ بوتھ پر ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے ڈھونگ پر کشمیریوں کا بائیکاٹ جاری ہے، دوسرے مرحلے میں سری نگر اور ادھم پور میں ووٹنگ کرائی جارہی ہے جو مکمل ناکام ہوگئی ہے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیریوں نے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کردیا، سرینگر کے حلقے میں 85 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی ہی استعمال نہیں کیا ہے۔

بھارت میں عام انتخابات شروع، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

سرینگر کے 90 پولنگ بوتھ پر ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا۔

حریت قیادت نے بھارتی انتخابی ڈرامے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY