دو ویمن پلیئرز نے شادی کرلی

0
86

کینبرا: ویمن بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کی 2 خواتین کرکٹ پلیئرز نے شادی کرلی۔

میلبورن اسٹارز کی باؤلر آسٹریلوی کرکٹر 32 سالہ نکولا ہنکاک اور نیوزی لینڈ کی بیٹسویمن 26 سالہ ہیلی جینسن نے لمبے عرصے سے قائم دوستی کو رشتے میں بدل ڈالا۔

ویمن بگ بیش لیگ نے ٹوئٹر پر دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے گزشتہ ہفتے شادی کی۔  شادی کے بندھن میں بندھنے والی دونوں کھلاڑیوں نے بھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے لوگوں کوآگاہ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹرز نکولا نے اپنے ہیلی جینسن کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے 12 اپریل کو شادی کی،تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔

دونوں خواتین کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کے ہم جنس پرست شادی قوانین کے تحت شادی کی،دیگر ممالک کی طرح نیوزی لینڈ نے 2013ء میں ہم جنس شادیوں کو جائز قرار دیا تھا۔نکولا ہنکاک اور ہیلی جینسن سے قبل بھی نیوزی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں ایمی سیٹرویٹ اور لی تہاؤ نے بھی گزشتہ برس مئی میں شادی کی تھی۔

یاد رہے کہ جولائی 2018 میں جنوبی افریقہ کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شادی کی تھی۔

LEAVE A REPLY