ورلڈکپ سے قبل شاہینوں کو بڑا دھچکا

0
48

لاہور: ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ سے قبل شاہینوں کو شاداب خان کی عدم دستیابی کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گااور ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، اگر رپورٹ درست نہ آئی تو ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائے گی۔

LEAVE A REPLY