جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کی بڑی کاروائی، بھٹو ہاؤس کا انچارج گرفتار

0
96

سکھر: قومی احتساب بیورو سکھر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھٹو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق  نیب سکھر نے نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں چھاپہ مار کر بھٹو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کرلیاہے۔ نیب کے مطابق ملزم ندیم بھٹو جعلی اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے رقوم وصول کرتا رہا ہے، ندیم بھٹو وصول کردہ رقوم سے بھٹو اسٹیٹ کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھٹو ہاؤس کا انچارج ندیم بھٹو سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی ہے۔

نیب کے مطابق ندیم بھٹو کو کل احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے گرفتاری کی خبروں کی تردید سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نہ تو کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی بھٹو ہاؤس پر کسی ادارے نے کوئی چھاپہ مارا ہے۔

ترجمان نوڈیرو ہاؤس کراچی کے مطابق ملزم ندیم بھٹو لاڑکانہ ہاؤس کا انچارج نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY