کراچی میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت کاایک اور واقعہ،ایک اور بچی جاں بحق

0
36

کراچی:شہر قائد میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں ایک اور 4 سالہ بچی رضیہ مبینہ غلط انجکشن لگنے سے زندگی کی بازی ہارگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال کالونی کے رہائشی  رضیہ مبینہ طور پرغلط انجکشن لگنے سےانتقال کرگئی۔رضیہ کے والداختر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ہفتہ کو خسرہ میں تیز بخار ہوا جس پر وہ بچی کو گھر کے قریب واقع کلینک لے گئے، کلینک پر موجود ڈاکٹر نے بچی کو انجکشن لگایا۔

والد کے مطابق انھوں نے پوچھا بھی کہ کیا بچی کو انجکشن لگانا انتہائی ضروری ہے؟ لیکن ڈاکٹر نہیں مانے اور انجکشن لگادیا جس کے بعد وہ گھر واپس آگئے، اتوار کی شب ان کی بیٹی کی طبیعت انتہائی تیزی کے ساتھ بگڑی اور وہ فوری طور پر دم توڑ گئی۔

اختر نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ڈاکٹر عمران کے لگائے گئے انجکشن کے باعث ہوئی، رات گئے ننھی رضیہ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کوگرفتار کرلیا۔

LEAVE A REPLY