کراچی میں گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

0
62

کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقےگلشن بہارمیں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ برگر لینے باہر گیا تھا، واپس آیا تو گھر میں لاشیں دیکھیں۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کا شوہر درزی ہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

LEAVE A REPLY