وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

0
83

تہران:وزیراعظم عمران خان ایران کے صدارتی محل سعد آباد پیلس پہنچنے جہاں انہوں نے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایران کے صدارتی محل سعد آباد پیلس پہنچنےجہاں ایرانی صدر حسن روحانی نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پروزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیااور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات بھی کی۔

عمران خان کے ساتھ وفد میں شیریں مزاری، علی حیدر زیدی، عبدالرزاق داؤد، معاونین خصوصی زلفی بخاری، ظفراللہ مرزا اور ندیم بابر بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ایران کےدو روزہ دورے پرگزشتہ روزمشہدپہنچے جہاں گورنر جنرل خراسان علی رضارزم حسینی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم نے مشہد میں قرآن پاک میوزیم اور امام رضا کے روضہ مبارک کا دورہ بھی کیا۔

بعد ازاں گزشتہ رات وزیر اعظم تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں ایران کے وزیر صحت سعید ناماکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور ائیرپورٹ پر ہی گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔

LEAVE A REPLY