پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا خدشہ

0
90

اسلام آباد: امریکی اور برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر 90 سینٹ اضافے کے ساتھ 73 ڈالر 90 سینٹ ہوگئی ہے اورامریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی ایک ڈالر 70 سینٹ  کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 5روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں یکم اپریل2019 کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 98 روپے 89 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل  117 روپے 43 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 89 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY