تعلیم سے کھلواڑ : طالبعلم نے امتحانی فارم پر سیلفی لگادی

0
132

جامشورو: تعلیم سے کھلواڑ کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا ،سندھ یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے طالبعلم فضل الرحمان رند نے امتحانی فارم پر تصویر کی جگہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی سیلفی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم فضل الرحمان رند نے پانچویں سیمسٹر کے لیے آن لائن امتحانی فارم پُرکیا ہے جس پر انہوں نے دوستوں کے ساتھ لی گئی ایک سیفلی لگا دی ہے ۔

دوسری جانب طالبعلم کےامتحانی فارم کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ دوڑیں لگ گئیں اور ناظم امتحانات روشن پھٹان نے طالبعلم کی شرارت کا نوٹس لے لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی کے ترجمان نادر علی مغیری نے کہا کہ طالب علم نے یونیورسٹی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہےجس کے خلاف ڈسپلن ایگزامی نیشن کمیٹی کو کارروائی کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات بھی انتظامیہ کی نااہلی کا شکار ہیں ۔

LEAVE A REPLY