آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019: افغانستان نے اسکواڈ کااعلان کردیا

0
96

کابل: افغانستان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ  کی سلیکشن کمیٹی نے سینئر کھلاڑیوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کپتانی کا تاج گلبدین نائب کے سرسجا دیا ہے۔

افغانستان کی ٹیم حیران کن طور پر 2016ء سے ٹیم سے آؤٹ فاسٹ باؤلر حامد حسن کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم کا اعلان پروٹیز دیس میں جاری ٹریننگ کیمپ کے بعد کیا گیا۔

کپتانی کی کمان گلبدین نائب کے پاس ہو گی،دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، نور علی زردان، راشد خان، محمد نبی، حضرت اللہ، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت شاہدی، نجیب اللہ، سمیع شنواری، دولت زردان، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔ ریزور کھلاڑیوں میں علی خیل، کریم جنت اور سید شیرزاد کو رکھا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم جون کو دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

LEAVE A REPLY