پشاور میں پولیو ویکسین سے بچوں کی طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرنے والا گرفتار

0
65

پشاور:خیبرپختونخوا کے علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو ویکسین سے بچوں کے متاثر ہونے کی جھوٹی خبر پھیلانے والے شخص کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابربن عطا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ پشاور پولیس بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے والےملزم نذر محمد ولد ولی محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ نامزد دیگر12 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہےگزشتہ روز پشاور کے علاقے ماشوخیل میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرتے ہوئے  پولیو ویکسین سے100 سے زائد بچوںکی حالت غیر ہونے کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی تھی جس کے بعداہل علاقہ نے مرکز صحت پر حملہ کرتے ہوئے وہاں جلاؤ گھیراؤ کیا اور اسے آگ لگا دی تھی۔

بعد ازاں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک شخص پولیو ویکسین پینے والے بچوں سے پشتو میں یہ کہتے سنا گیا، کہ تم کو غلط قطرے پلائے گئے ہیں مگر بچے اس پر ہنستے ہوئے دکھائی دیے۔

LEAVE A REPLY