امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ،6 افراد ہلاک

0
113

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ا مرکی ریاست ٹیکساس کی کاونٹی کےشہر کیرویلی میں ٹوئن انجن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت طیارے میں موجود6 افرادہلاک ہوگئے۔

فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح نو بجے کیرویلی میونسپل ائیر پورٹ کے قریب لینڈنگ کے دوران پیش آیا،طیارے کا ملبہ ائیرپورٹ سے 6 میل کے فاصلے پر مل گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک حادثے کہ وجوہات سامنے نہیں آسکی تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY