جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا

0
138

کراچی:قومی احتساب بیورو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ڈاکٹر ڈینشاہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ڈاکٹر ڈینشا کو بحریہ آئیکون ٹاور کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ڈنشاہ گلیکسی کنسٹرکشن کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں۔

ڈاکٹر ڈینشاہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے مزید پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کیاہے۔پانچوں ملزمان کو نیب نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے گرفتار کیاجنہیں جلداسلام آباد منتقل کیاجائے گا۔گرفتار ملزمان میں نذیر جوکھیو، محمد اقبال جوکھیو، غلام دستگیر جوکھیو،امام بخش اور میاں بخش  شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY