وزیراعظم سمجھتے ہیں جرمنی اور جاپان بارڈر شیئر کرتے ہیں،بلاول کا طنز

0
85

کراچی:چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم سمجھتے ہیں جرمنی اور جاپان بارڈر شیئر کرتے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نےسماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہار خیال کرتے ہوئےوزیراعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد آپس میں ملتی ہے۔

بلاول نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جب یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر ایسا ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران کے دوران گفتگو کرتے ہوئےنادانستہ طور پر جرمنی اور جاپان کےبارڈرکوملادیا تھا اس وقت سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

LEAVE A REPLY