پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں اور تبادلے

0
56

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشن ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سےلیفٹیننٹ جزل پرترقی پانے والے فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جںرل تعینات کردیا گیا۔لیفٹیننٹ جزل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف اور لیفٹیننٹ جزل نعمان محمود کو آئی جی کمیونکیشن اینڈ آئی ٹی بنادیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY