ڈاکٹروں کی غفلت: ایک اور کیس منظر عام پر آگیا

0
135

سکھر: ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) سکھر میں ایک اور کم عمر بچی ڈاکٹروں کی غفلت کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر بچی کے والد سلیم رند کاکہنا ہے کہ بچی کو بخار اور سینے میں تکلیف پر اسپتال لایا گیا ،ڈاکٹرز کی جانب سے بیٹی کو غلط انجکشن لگایا گیاجبکہ بچی کو گھر لے جاتے ہی اس کی طبعیت بگڑ گئی ۔

دارالصحت اسپتال: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا شکار ہونے والی بچی نشوا انتقال کرگئی

بچی کے والد نے اسپتال انتظامیہ  پرالزام عائد کیا کہ بچی کو جب دوبارہ اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔

گزشتہ دونوں کراچی میں 9 ماہ کی نشوا کو پیٹ کے درد پر اسپتال لایا گیا تھا کہ تاہم ڈاکٹرز کی غفلت سے بچی پیرالائز ہوگئی تھی اور دماغ کے 71 فیصد حصے نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

 یاد رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں 9 ماہ کی نشوا 15 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد کل جہان فانی سے کوچ کرگئی تھی۔

LEAVE A REPLY