حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

0
64

کراچی: پاکستان ریلوے کی فریٹ ٹرین ایک بارپھر پٹری سے اترگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد اسٹيشن پرمال گاڑی کی 3 بوگیاں ٹریک سے اترگئی ہیں، ٹریک سے بوگیوں کو ہٹانےکیلئےفوری کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے۔ ٹرین سروس کو بحال کرنےکیلئےٹیمیں موقع پرموجود ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کراچی ریلوے اسٹیشن سے پاکستان ایکسپریس اورعلامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ آج شام روانہ ہونیوالی دیگر  ٹرینیں تاخیرکا شکار ہونگی۔

LEAVE A REPLY