وزیراعظم تنخواہ لیتے ہیں، گھوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں، بلاول بھٹو

0
32

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان تنخواہ لیتے ہیں اور گھوسٹ ملازم بنے پھرتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کا ایک اجلاس اتنا مہنگا ہے تو امید ہے قائد ایوان ہائوس میں موجود ہوگا۔وزیر اعظم کو ہر اجلاس میں آکر جواب دینا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کل ہم نے نہیں حکومت نے احتجاج کیا،احتجاج کرنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ انگریزی میں تقریر کرتے ہیں تو ڈیسک بجائے جاتے ہیں،اردو میں تقریر کرتے ہیں  توانکی  چیخیں نکلتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے کابینہ میں متنازعہ لوگوں کو لیا ہے۔کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے، رشتے رکھنے والے وزراء کو فارغ کیا جائے۔کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وزراء کو ہٹانا ملکی مفاد میں ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو نے پارلیمان کے اجلاس میں انتہائی جذبات تقریر کی ۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے ایک لفظ حذف کرنے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

LEAVE A REPLY