سری لنکا بم دھماکے: کرائسٹ چرچ حملے کی جوابی کارروائی ہے

0
96

کولمبو:سری لنکن حکومت نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے بم دھماکوں کے حوالے سے ہونے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایسٹر بم دھماکے نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرائسٹ چرچ حملے کی جوابی کارروائی ہے۔

سری لنکن وزیر کی طرف سے کہا گیاکہ نیشنل توحید جماعت سمیت 2 اسلامی جماعتیں حملے میں ملوث ہیں۔سری لنکا میں  دو روز قبل ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں  ہلاکتوں کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے سری لنکن پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکوں کے سلسلے میں گرفتار افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

سری لنکن صدر نے سیکیورٹی حکام کو واقعے کی مکمل چھان بین کرنے اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے،پورے ملک میں سیکیورٹی سخت ہے اور سوشل میڈیا پر تاحال پابندی برقرار ہے ۔

LEAVE A REPLY