قومی ٹیم پانچ ون ڈے اور ورلڈکپ کے حصول کیلئے لندن پہنچ گئی

0
49

لندن: قومی ٹیم ورلڈکپ کے  ٹائٹل کے حصول اور پانچ ایک روزہ میچوں میں کامیابی کیلئے سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ پہنچ گئی۔

آئندہ ماہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئےپاکستانی ٹیم لاہور سے بیرون ملک روانہ ہو گئی، قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کائونٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغازکرے گی، 3 پریکٹس میچزکے بعد 5 مئی کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، پھر 5 ون ڈے میچزکی سیریز ہوگی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جب کہ ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9 میچ کھیلے گی۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہماری تیاری مکمل ہے اور دورہ انگلینڈ کے دوران ورلڈ کپ کی تیاری کا مزید موقع ملے گا میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ورلڈ کپ کا ہر کھلاڑی گراؤنڈ میں 100فیصد پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کرے گا۔

LEAVE A REPLY